WebNovels

Chapter 3 - اندھی گلی قسط 3

۔

دوسری طرف صرف گہری سانس لینے کی آواز تھی۔

پھر ایک دھیمی س۔

"تم مجھے بھول گئے، کامران…" ایک سرد آواز کان میں پڑی۔

پھر اچانک چیخ کی آواز---

اندھی گلی – قسط 3

"پرانا واقعہ"

اگلے دن، کامران سیدھا محلے کے ایک بوڑھے شخص "چاچا کریم" کے پاس گیا۔

"چاچا… یہ گلی میں جو لڑکی ہے… کیا آپ جانتے ہیں کون ہے؟"

چاچا کریم کا رنگ فق ہو گیا۔

"بیٹا… وہ مہوش ہے۔"

"مہوش…؟" کامران چونکا۔

"ہاں، وہی بچپن کی لڑکی جو دس سال پہلے مر گئی تھی۔ لوگ کہتے ہیں وہ حادثہ تھا… مگر میں جانتا ہوں… وہ قتل ہوئی تھی۔"

چاچا کریم نے لرزتے ہاتھوں سے سگریٹ سلگائی۔

"اس رات… پوری گلی کی بجلی چلی گئی تھی، اور جب واپس آئی… اس کا جسم نالی میں پڑا تھا۔"

کامران کے جسم میں سنسنی دوڑ گئی۔

"ک…کیا آپ کو پتا ہے قاتل کون تھا؟"

چاچا نے آہستہ سر جھکا دیا۔

"کچھ سچائیاں بیٹا… جاننے سے زیادہ خطرناک ہوتی ہیں۔"

اسی لمحے، کامران کے فون پر ایک نیا پیغام آیا:

"آج رات… ہم پھر ملیں گے۔"

More Chapters